دمشق،18؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)روس نے شام میں فضائی بمباری کے لیے پہلی بار ایران کا ایک فضائی اڈا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے جہاں سے حلب سمیت کئی صوبوں پر بمباری کی گئی ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ اُن دعووں کی تحقیقات کر رہی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں کلورین نامی زہریلی گیس کے حملے کیے گئے۔بی بی سی کے نامہ نگار کوینٹن سمرول نے اس زہریلی گیس سے متاثر ہونے والی دو سالہ بچی سامعہ کے خاندان سے ملاقات کی، جو رپورٹ کاشف قمر کی زبانی پیش کی جا رہی ہے۔